سابق آرمی کے افتتاح کردہ منصوبے کے ثمرات آنے لگے ،پاک چین دوستی میں ایک اور سنگ میل طے

1  دسمبر‬‮  2016

بیجنگ/کراچی (این این آئی) پاکستان اور چین نے ریل اور سمندر کے ذریعے پہلی فریٹ سروس کا آغاز کر دیا جس کے تحت پہلی مال بردار ٹرین چین کے صوبہ یونان کے دارلحکومت سے روانہ ہو گئی ۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 500 ٹن کی مختلف اشیا ء لے کر یہ خصوصی مال گاڑی چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کے شہر کونمینگ سے 30 نومبر کو گوانگزو کے لیے روانہ ہوئی جہاں سے سامان سمندری راستے سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی بھیجا جائے گا۔

نئے سلک روٹ یونان لمٹیڈ کے نمائندے کے مطابق اس روٹ کے قیام سے اخراجات 50 فیصد تک کم ہوں گے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فریٹ سروس شروع ہونے سے چین کے مقامی صنعت کاروں کو اپنی اشیا ء عالمی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے تحت چین سے رواں سال اکتوبر میں 100 سے زائد مال بردار کنٹینر پاکستان روانہ ہوئے تھے، جو ہنزا کے راستے 12 نومبر کو گوادر پہنچے تھے۔پہلے مال بردار قافلے کے پہنچنے کے بعد گزشتہ ماہ 13 نومبر کو سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔

افتتاحی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر اعلی بلوچستان، مختلف ممالک کے سفیروں اورمختلف وفاقی وزرا نے شرکت کی تھی۔چین سے آنے والا پہلا 100 کنٹینر کا قافلا سب سے پہلے سوست ڈرائی پورٹ پر رکا تھا، جہاں سے کسٹم کلیئرنس کے بعد قافلہ ہنزا کے راستے گوادر پہنچا۔ گوادر پورٹ سے ہی بنگلہ دیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے لیے بحری تجارتی جہاز سفر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…