10روپے کا سکہ مارکیٹ میں آگیا، ایک سکہ کتنے کا فروخت ہوتا رہا ؟ لوگوں کی حیران کن رائے بھی سامنے آگئی

25  اکتوبر‬‮  2016

سرگودہا ( آن لائن )لوگوں کی بڑی تعداد حکومت کی جانب سے جاری کئے جانیوالے دس روپے کے سکے کے حصول کیلئے کرنسی ڈیلروں کے پاس پہنچ گئی کرنسی ڈیلر 10 روپے کا سکہ 15 روپے میں فروخت کرتے رہے تاہم لوگوں کی اکثریت نے 5 اور 10 روپے کے سکے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 5 اور 10 روپے کے نوٹ جاری کرے تاکہ پاکستانی کرنسی کا تشخص لوگوں کی نظر میں ابھر کر سامنے آئے اقتصادی راہداری منصوبے سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان آئینگے اس لئے پاکستانی کرنسی کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کیلئے کرنسی نوٹوں کا اجراء کی جائے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پیر 24 اکتوبر کو 10 روپے مالیت کا نیا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی منظوری وفاقی حکومت پہلے ہی 17 جولائی کو دے چکی تھی۔ یہ نیا سکہ زرد رنگ کا ہوگا جبکہ اس کا وزن 5.50 گرام اور قطر 25.5ملی میٹر ہے۔ سکے کے ایک جانب روایتی ہلال اور ستارہ موجود ہے جبکہ چاند اور تارے کے اوپر ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ اردو میں درج ہے۔ چاند کے نیچے اور گندم کی دو ڈالیوں کے درمیان سکے کے جاری ہونے کا سال درج ہے۔ سکے کے دوسری رخ پر شاہ فیصل مسجد کی تصویر کو کندہ کیا گیا جس کے اوپر فاختائیں اڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مسجد کے عکس کے نیچے واضح الفاظ میں 10 کا ہندسہ درج ہے جبکہ سکے کے نچلے جانب اردو میں ’10 روپیہ‘ لکھا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…