کراچی، پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

10  اکتوبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی)حکومت نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو دو حصوں ون اور ٹو میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پاکستان ایئرویز کے شیئرز پی آئی اے کو فروخت کیے جائیں گے، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آذر بائیجان کے دورے کے بعد پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پی آئی اے ون کے تمام آپریشنل معاملات پاکستان ایئرویز کے سپرد کردیئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے ٹو میں نان فنکشنل ادارے،تمام قرضہ جات پی آئی اے ادا کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرویز کے شیئرز پی آئی اے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن نے پاکستان ایئرویز کی سمری بھی تیار کرلی۔پاکستان ایئر ویز کے سو فیصد شیئرز خرید کر اسے پی آئی اے ون میں تبدیل کردیا جائے گا جبکہ پی آئی اے ٹو تمام قرضہ جات، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 40 ارب سے زائد واجبات اور دنیا بھر کے مختلف ایئر پورٹس کے واجبات کی ادائیگی بھی کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر ویز کے نام سے مزید نئے طیارے پی آئی اے حاصل کرے گا، وزیراعظم نواز شریف کے آذر بائیجان کے دورے کے بعد 16 اکتوبر کو وزیراعظم کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق خصوصی اجلاس میں سمری کو منظور کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…