بھارتی پروپیگنڈے کامنہ توڑ جواب،”پاکستان “کی اونچی اُڑان،بھارتی ناپاک عزائم خاک میں مل گئے

3  اکتوبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی)بھارتی پروپیگنڈے کامنہ توڑ جواب،’’پاکستان ‘‘کی اونچی اُڑان،نیا ریکارڈ قائم کردیا،پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں اور جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کا پاکستان نے کاروباری سطح پر منہ توڑ جواب دیا ہے ،نڈر اور بے خوف پاکستانی قوم اپنی پاک افواج پر اندھا اعتماد کرتی ہے اور جنگ اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کی خبروں کے باوجوداطمینان کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلندی کا ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کاورباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 40 ہزار 986 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پیرکوکاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 41 ہزار کی حد کو عبور کیا جبکہ اختتام پر مارکیٹ 444 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ گذشتہ ہفتے پاک بھارت سرحدی کشیدیگی کے باوجود اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 1 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر اوسط یومیہ کاروباری حجم 52 کروڑ رہا جو گذشتہ کاروباری ہفتے سے 27 فیصد کم ہے ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ممبران پارلیمان کے ہونے والے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کا بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہونے سے بھی سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ۔ اس کیعلاوہ چین کی شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کا طویل مدتی سرمایا کار بننے میں دلچسپی کے اظہار سے بھی انویسٹرز کا شیئرز کی خریداری میں رحجان بڑھا۔ واضع رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اپنے 40 فیصد حصص بیچنے کے لیے غیر ملکی سرمایا کار کا انتخاب کر رہی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے شیئر بازار کے انڈیکس میں لگ بھگ 25 فیصد اضافے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا شمار خطے کی بہترین مارکیٹ میں ہونے لگا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…