کراچی، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھرتی،ایس ایس یو کی436 اسامیوں کے لیے 63000درخواستیں موصول

24  اگست‬‮  2016

کراچی(این این آئی)پاکستان کے پہلے ISO سرٹیفائیڈ پولیس ادارے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس میں بھرتیوں کے لیے اعلیٰ معیار کی نیشنل ٹیسٹنگ سروس ادارے کو 63000 درخواستیں جس میں 55000 برائے کمانڈوز، لیڈی کمانڈوز اور کانسٹیبل ڈرائیورز جبکہ 8000مختلف سویلین اسٹاف کے لیے موصول ہوئیں۔بھرتیوں کے لیے جسمانی ٹیسٹ برائے کمانڈوز ، لیڈی کمانڈوز اور ڈرائیور کانسٹیبل کے لیے پانچ سینٹرز کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں جاری ہیں۔ 55000 ہزار سے زائد امیدواروں نے420 اسامیوں( -350کمانڈوز، -20 لیڈی کمانڈوز، -50 ڈرائیور کانسٹیبل) کے لیے موصول ہوئیں۔ ابھی تک30710 امیدواروں کو امتحان کے لیے بلایا گیا جس میں سے 18960 امیدوار جسمانی امتحان کے لیے آئے جن میں سے صرف 3699 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے جو کہ 12.04 فیصد ہے۔واضح رہے کہ8167 سویلین اسٹاف کی اسامیوں کے لیے ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے لیے بلایا گیا جس میں سے 6604 امیدوارامتحان میں شرکت کی جن کے نتائج کا انتظار ہے۔ سویلین اسامیوں میں جونےئر کلرک- 05 ، آٹو میکینک – 01 ، باورچی – 04 ، ویٹر- 03 اور سینیٹری ورکر- 02 شامل ہیں۔ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ پاس کرنے والے سویلین امیدواروں کو ٹائپنگ اور عملی مظاہر ہ کے امتحان کے لیے NTS کی جانب سے بلایا جائے گا۔ 18 اگست سے شروع ہونے والا جسمانی امتحان 26 اگست تک کراچی اور حیدر آباد میں جبکہ 31 اگست تک سکھر میں لیا جائے گا اور جسمانی امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو تحریری امتحان کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے بلایا جائے گا۔پانچ مراکز میں شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد کراچی، پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد، سچل سرمست روڈ حیدرآباد، اےئرپورٹ روڈ حیدرآباد اورسوسائٹی روڈ آباد تھانہ سکھر شامل ہیں۔جسمانی ٹیسٹ 18 سے 26 اگست تک پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد اور شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی اورسچل سرمست روڈ اور اےئر پورٹ روڈ حیدرآباد میں لیا جارہا ہے۔جبکہ سوسائٹی روڈ ،آباد تھانہ سکھر میں امیدواروں کا جسمانی امتحان 21 سے 31 اگست تک امتحان لیا جارہا ہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…