پاکستان اسٹاک ایکسچینج 14 بالائی حد سے گر گئی, دو کھرب روپے سے زئد نقصان

26  جون‬‮  2016

کراچی(این این آئی)ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کے بعد تیزی سے بلندیوں کی جانب گامز ن پاکستان اسٹاک ایکس چینج ا یشیا، یورپ اور لندن اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کے جھٹکے کو برداشت نہیں کر سکی۔یورپی یو نین سے انخلا کے برطانوی عوام کے فیصلے اور کیمرون کے استعفیٰ کے بعد ایشیا، یورپ اور لندن اسٹاک ایکس مارکیٹوں کیساتھ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی گزشتہ ہفتے میں کے ایس ای100 انڈیکس 14بالائی حدسے نیچے گر گیااور انڈیکس 38776پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے گر کر 37300پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ۔ایک کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمائے کاحجم76کھرب سے گھٹ کر74 کھرب روپے رہ گیا۔گزشتہ ہفتے مارکیٹ کاآغازمایوس کن ہوااورصرف4روزہ مندی میں انڈیکس 1475.69پوائنٹس گھٹ گیاتاہم ایک روزہ تیزی کے باعث انڈیکس نے 88.63پوائنٹس ریکور کئے ۔گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی رونما ہونے سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 38900 پوائنٹس کی بلندسطح پردیکھاگیاتھاتاہم مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس36800پوائنٹس کی کم ترین سطح پربھی آگیاتھا۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس14نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور38ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گنوا بیٹھا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 1387.06پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس38776.94پوائنٹس سے گھٹ کر 37389.88پرآگیااسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس 1023.66پوائنٹس کی کمی سے 21347.16پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس25632.17پوائنٹس سے کم ہوکر24947.36پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…