بھارت کے بعد بنگلہ دیش بھی۔۔ پاکستان کو بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈرز موصول

24  جون‬‮  2016

کراچی (این این آئی) پاکستان کو بڑے پیمانے پر روئی کے برآمدی آرڈرز موصول ۔ذرائع کے مطابق پچھلے ایک ہفتے کے دوران پاکستان کو بھارت سے 50 ہزار سے زائد روئی کی بیلز کے برآمدی آرڈرز موصول جبکہ آئندہ ایک دو روز کے دوران بنگلہ دیش سے بھی بڑے پیمانے پر روئی کے برآمدی آرڈرز ملنے کے امکانات ۔عید الفطر کے فوری بعد پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان متوقع۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم اھسان الحق نے بتایا کہ بھارت میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کے رجحان اور بہترین معیار کی حامل روئی کی عدم دستیابی کے باعث بھارتی ٹیکسٹائل ملز مالکان کا پاکستان سے روئی خریدنے میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ رواں ہفتے کے دوران روئی بھارت سے روئی کے برآمدی آرڈرز ملنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہون نے بتایا کہ رواں کاروباری ہفتے کے آخر تک پاکستان کو بھارت سے 75 ہزار سے زائد بیلز کے روئی کے برآمدی آرڈرز مل سکتے ہیں اور ایکسپورٹرز کے مطابق عید الفطر کے فوری بعد کراچی کے راستے بھارت کو روئی کی برآمد بھی شروع ہو جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کو روئی برآمد ہونے کی بڑی وجہ پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے خریدی جانے والی روئی کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اتار چڑھاؤں کی صورت میں ٹیکسٹائل ملز مالکان کا روئی خریدنے سے انکار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بعض پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے ابھی بھی کاٹن جنرز کے پچھلے سال خریدی گئی روئی کے ابھی تک اربوں روپے ادا کرنے ہیں لیکن بعض کا ٹن جنرز کے معاشی بحران میں مبتلا ہونے اور بعض کے دیوالیہ ہونے کے باوجود مذکورہ ٹیکسٹائل ملز مالکان ادائیگیاں نہیں کر رہے جس کے باعث پاکستانی کاٹن جنرز رواں سال روئی کی مقامی فروخت کی بجائے روئی برآمد کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…