پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

24  مئی‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے ایک ارب 75کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منطوری دے دی ، اس پیکج کے تحت22ضروری اشیاء یوٹیلیٹی سٹور ز پر رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔پیر کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایک 75کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی گئی ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رمضان پیکج میں 25کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے تحت 22ضروری اشیاء یوٹیلیٹی سٹورز پر رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 27اپریل سے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء پر رعایت دی گئی ہے ۔ رمضان کے دوران مختلف اشیاء 4سے50روپے تک سستی میسر ہوں گی ۔ ماہ رمضان میں منافع میں کمی کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 5سے10فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر بندرگاہ کے لئے ٹیکس استثنیٰ اور گڈو پاور اسٹیشن کے لئے 160ایم ایم سی ڈی اضافی گیس کی منظوری بھی دی ۔ سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگانے اجلاس کوبجلی کی پیداوار پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال مئی میں بجلی کی پیدوار 14,100میگاواٹ تھی جو اس سال 16,300میگاواٹ ہے ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018تک 10ہزار میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل کریں گے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…