نیشنل بینک نے وزیر اعظم یوتھ لون کی تیسری قرعہ اندازی موخر کردی

11  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے نیشنل بینک آف پاکستان کو کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی دوقرعہ اندازیوں کےکامیاب امیدواروں میں قرضے کی رقم تقسیم ہونے تک تیسری قرعہ اندازی کو موخرکردیاجائے، حکومت نے نجی بینکوںکو بھی شامل کرنا شروع کردیا ہے،این بی پی کی انتظامیہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بینک پہلے ہی وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کی انتظامیہ سے مکمل تعاون کررہا ہے اور اب تک6067درخواست گذاروں میں4.99ارب روپے تقسیم کرچکا ہے، نیشنل بنک کے کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم ارتضیٰ کاظمی نے بتایا کہ بنک نے تیسرے مرحلے کیلئے4900 کیسز کی منظوری دیدی ہے تاہم پہلے دو قرعہ اندازیوں کو مکمل کرنے تک تیسری قرعہ اندازی ملتوی کردی گئی ہے۔ پہلی قرعہ اندازی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ قرضے کیلئے10442درخواستوں کی منظوری دی گئی تاہم ان میں سے8800 نے افر لیٹر قبول کیے ان میں سے6067 نے مطلوبہ ضرورتیں پوری کیں اور ان کے قرضے منظور کرلیے گئے جبکہ2000 سے زیادہ کو مطلوبہ ضرورتیں پوری کرنی ہیں جس کے بعد ان میں قرضہ تقسیم کردیا جائیگا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…