توانائی کی کمی دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

11  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،اور حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں کے ٹو اور کے3 پاور پلانٹ کے فنڈز اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ملک میں تونائی کی کمی کو پورا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کے2 اور کے3 پاور پلانٹ مکمل ہونے کے بعد توانائی حاصل کرنے کا سستا زریعہ ثابت ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ ان پاور پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔اسحاق ڈار نے اجلاس میں بتایا کہ نیلم جہلم منصوبے کے لئے سب ضروری مالیاتی امور طے ہوچکے ہیں، منصوبے پر پر چائنہ کے ایگزم بینک اور حکومت پاکستان نے پیسہ لگایا ہے۔ تھری پاور پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، ای اے ڈی اور پی ای اے سی کے سینئرافسران شریک تھے‎



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…