سیلز ٹیکس ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ400فیصد بڑھا دیا گیا

11  جولائی  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سیلز ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ 100روپے یومیہ سے 400فیصد بڑھا کر 500روپے یومیہ کردیاہے۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس آرڈیننس کی شق33 میں ترمیم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے لیے سیلز ٹیکس واجبات جمع کرانے کی مدت 15دن سے کم کرکے 10روز کر دی گئی ہے اور آئندہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس واجبات ہر ماہ کی 10تاریخ تک جمع نہیں کرائیں گے تو ان پر یومیہ 500روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ فارمشنز کو بھجوائی جانے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بعض لوگوں کی جانب سے ٹیکس واجبات جمع کرانے کی 15 دن کی میعاد کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور وہ جان بوجھ کر سیلز ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کرتے ہیں لہذا آئندہ جو بھی ٹیکس دہندگان 10دن کے اندر اندر سیلز ٹیکس واجبات جمع نہیں کرائیں گے تو اس کے بعد ان پر 500روپے یومیہ کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…