وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا وفاق میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز کااچانک دورہ

26  جون‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے وفاقی دارالحکومت میں جی نائن کراچی کمپنی ، آبپارہ ، گولڑہ شریف کے مقام پر مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا ہنگامی دورہ کیا اور یوٹیلٹی سٹور پر موجود سٹاک کی کوالٹی اورقیمتوں کا خصوصی جائزہ لیا اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے صارفین سے ان کی رائے کے ساتھ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر دوران خرید و فروخت درپیش مشکلات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کرنے والے صارفین نے سٹورز پر ملنے والی خورد و نوش اشیاءکی کوالٹی اور قیمتوں پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام بازار کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر ہمیں ضروریات زندگی کی اشیاء10 سے 15 فیصد کم باآسانی مل جاتی ہے اس لئے ہم یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں صارفین نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی سٹور کم تنخواہ دار طبقے کے لئے نعمت سے کم نہیں کیونکہ وہ باآسانی اپنی ضروریات زنگی کم قیمتوں پر خرید سکتا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار علام مرتضیٰ جتوئی نے صارفین کے ساتھ گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت عوام الناس کو رمضان پیکج کے علاوہ عام دنوں میں ضروریات زندگی کی بہتر کوالٹی کم ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات کر رہی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…