پائلٹس ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری،پروازیں تاخیرکا شکار

8  جون‬‮  2015

کراچی( نیوزڈیسک) پاکستان ایئر لائنز پائیلٹس ایسوسی ایشن کے مطالبات کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، کپتانوں کے عدم تعاون کے باعث پیرکو بھی تین پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔قومی فضائی کمپنی کے ڈائیریکٹر فلائٹ آپریشن کو برطرف کیا جائے،پاکستان ایئرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے لیکن اس احتجاج کا خمیازہ ہوائی اڈوں پر کئی گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکتے مسافروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے،گذشتہ روز تین پروازیں منسوخ جبکہ پیرکوتین پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں،کراچی سے لندن جانے والی پرواز پی کے 787 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی،کراچی اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی،پائیلٹس نے گذشتہ دو ہفتوں سے ادارے سے عدم تعاون کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے،ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ گذشتہ چھ ماہ سے رکے ہوئے فارن فلائنگ الاﺅنسز کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک پالیا کی جانب مطالبات کے حوالے سے کوئی تحریری خط موصول نہیں ہواہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…