پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی مالی صورت حال ابتر،بندش کا خدشہ

30  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دفاعی صنعت کیلئے ساز و سامان تیار کرنے کا قومی ادارہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی مالی صورت حال اس قدر ابتر ہوگئی کہ اسکی بندش کا خدشہ پیدا ہوگیا جس سے بچنے کیلئے آسان شرائط پر 1ارب 98کروڑ روپے کا قرض مانگا گیا مگر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے صرف تنخواہوں کیلئے 9کروڑ 60لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوردی۔سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستا ن مشین ٹول فیکٹری مشینی آلات، میزائل لانچر ، ابدوز کے گیئر باکسز اور دفاعی صنعت کیلئے میزائل سسٹم کےسنگل /ملٹی فیس ہائیڈرلک جیکس کی طرح قیمتی مصنوعات تیار کرتی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق31دسمبر 2014تک پاکستان مشین ٹول فیکٹری (کراچی ) کے ذمے واجب الادا رقم 3ارب 71کروڑ 70لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی اور اس قومی ادارے کو ممکنہ طور پر بند ہونے سے بچانے کیلئے پاکستان مشین ٹول فیکٹری نے ساورن گارنٹی کے بدلے نرم شرائط پر 1ارب 98کروڑ روپے کا بیل آوٹ پیکچ قرض کی صورت میں مانگا تاہم نجکاری کمیشن نے ٹول فیکٹری مینجمنٹ کو ادارے کی بحالی کیلئے 1ارب 47کروڑ 70لاکھ کا بیل آوٹ پیکچ کامنصوبہ پیش کرنے کا تجویز کیا جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صرف تنخواہوں کیلئے 9کروڑ 60لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…