پی ٹی سی ایل کااکامئے ٹیکنالوجیز کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کا اعلان

10  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے ملک بھر میں براڈبینڈ کے فروغ کے لیے اکامئے ٹیکنالوجیز کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کا اعلان کیا ہے۔ اس پارٹنر شپ سے اکامئے کے گلوبل انٹیلیجینٹ پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ملک میں ویڈیو اور موبائل کنٹینٹ کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ لیوری نیٹ ورک سروسز میں گلوبل لیڈر کی حیثیت سے اکامئے اپنے صارفین کے لیے مختلف ڈیوائسز پر تیز، محفوظ اور قابل اعتماد انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد پی ٹی سی ایل براڈبینڈ صارفین کو تیز اور بہترین کوالٹی انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل پورے ملک میں اپنے فائبر آپٹک اور سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل ایکسچینجز پر مشتمل مضبوط ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر میں اکا مئے ایکسلریٹڈ نیٹ ورک پروگرام پر عملدرآمد کرے گا۔ اس معاہدے میں پی ٹی سی ایل کے انفراسٹرکچر میں اکامے کے خصوصی ہائی ٹیک آلات کی تنصیب بھی شامل ہے جس سے نیٹ ورک آپریشنز، ڈیٹا ہینڈلنگ، اور بہتر نیٹ ورک کوریج کے ذریعے مواد کی فراہمی میں اضافہ ہو گا۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسرکمال احمد نے کہا کہ اکامئے کے ساتھ اس پارٹنر شپ کے توسط سے صارفین کو مزید بہتر انٹرنیٹ سروسز فراہم کی جا سکے گی،انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں لیڈر کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل کارکردگی کے حوالے سےتوقعات پر پورا اترتے ہوئے جدید آئی سی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو اطمینان بخش بہتر ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کمال احمد نے مزید کہا کہ اکامئے کے اسٹیٹ آف دی آرٹ سی ڈی این سلوشن میں اس نئی انوسٹمنٹ سے واضح ہے کہ صارفین کو نیکسٹ جنریشن ڈیجیٹل سروسز مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…