ہیکرز سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی اے ٹی ایم مشینوں سے بھاری رقوم لے اڑے

10  فروری‬‮  2015

اہور  سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کے متعدد صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں ان کے موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس پر ان کے اکاؤنٹس سے رقوم نکالے جانے کے پیغامات موصول ہوئے حالانکہ انہوں نے کوئی رقم بھی نہیں نکالی تھی۔ اس پر انہوں نے اپنے بنک سے رجوع کیا تو بنک کے عملے کی طرف سے انہیں بتایا گیا کہ بنک پر نامعلوم افراد کی طرف سے ہیکنگ حملہ کیا گیا ہے جس دوران بھاری رقوم چوری کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہر صارف کے اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپے تک کی رقوم نکالی گئی تھیں جبکہ متاثر ہونے والے اکثر صارفین نوکری پیشہ تنخواہ دار لوگ تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ہیکنگ کا شکار بننے والے صارفین میں پاکستان سے برطانیہ تک کئی صارفین شامل ہیں جس کے باعث بنک انتظامیہ نے تمام صارفین کیلئے اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ کی سہولیات معطل کر دی ہیں کیونکہ اس امر کی بھی تصدیق ہو چکی ہے کہ یہ چوری اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے ہی کی گئی ہے۔تحقیقات کے مطابق ہیکرز نے یہ تمام کاروائی برطانیہ سے ڈالی ۔ دوسری جانب بنک انتظامیہ نے اپنے صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کا تمام نقصان پورا کیا جائے گا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ایک طرف تو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور دوسری طرف کمپنی کی کئی اہم سہولیات کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…