جب امریکی فوجیں افغانستان میں داخل ہوئیں تو اس وقت مولانا سمیع الحق نے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف کس سازش کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ؟معروف صحافی کے اہم انکشافات

4  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عطا ء الحق قاسمی اپنے ایک کالم’’مولانا سمیع الحق کی شہادت۔ چند پہلو!‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔بقول حامد میر 70فیصد طالبان بھی اسی مدرسے کے فارغ التحصیل تھے۔ چنانچہ جب عالمی طاقتیں یکے بعد دیگرے افغانستان میںدخل انداز ہوئیں تو ان طالبان نے بھرپور مزاحمت کی۔ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ تھی، پہلے روس سے مڈبھیڑ ہوئی اور اس کے بعد امریکہ کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ شروع ہوا۔

پاکستانی دانشوروں کا ایک طبقہ پہلے دن سے ہی اس بات کا پرچارک تھاکہ ہمیں طالبان کی سرپرستی نہیں کرنا چاہئے۔ ایک وقت آئے گاکہ ان کی توپوں کارخ ہماری طرف ہو جائے گا۔ وہ ’’اچھے‘‘ اور ’’برے‘‘ طالبان کے فلسفے کے قائل نہیں تھے۔ وقت نے ثابت کردیا کہ ان کی رائے صحیح تھی۔ جب ایسا موقع آیا تو مولانا سمیع الحق نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے انہیں پاکستان دشمن سرگرمیوں سے روکنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…